5 اکتوبر، 2024، 9:01 AM

فلسطین اور لبنان میں سویلین پر صہیونی حملوں کا امریکہ بھی ذمہ دار ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

فلسطین اور لبنان میں سویلین پر صہیونی حملوں کا امریکہ بھی ذمہ دار ہے، امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی چینل سی این این نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ لبنان اور فلسطین میں عوام پر صہیونی حملوں کا ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سی این این نے کہا ہے کہ امریکہ صہیونی حکومت کا بڑا حامی ہے لہذا فلسطین اور لبنان میں سویلین پر ہونے والے حملوں کا امریکہ بھی بڑا ذمہ دار ہے۔

چینل نے کہا ہے کہ امریکہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ آج بھی تل ابیب کی حمایت کررہا ہے۔

چینل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکومت کی جوابی کاروائی کے بارے میں کہا کہ اسرائیل نے اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے صہیونی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ہم جنگ کو پھیلنے سے روکنے کی تاکید کرتے ہیں۔

News ID 1927194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha